اقرا عزیز کا شوہر کے ہمراہ رقص، صارفین آگ بگولہ

Jul 12, 2024 | 00:05:AM
اقرا عزیز کا شوہر کے ہمراہ رقص، صارفین آگ بگولہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ رقص کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے۔

اداکارہ اقرا عزیز ان دنوں اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں وہ سیر و تفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا پر دونوں میاں بیوی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں اٹلی کے شہر روم کے سیاحتی مقام پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقرا عزیز نے بولڈ لباس زیب تن کررکھا ہے اور اپنے شو ہر کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے رقص کرتے نظر آرہی ہیں، دونوں کی سیر و تفریح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویرا ندیم کا نیا روپ، مداح دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے

دوسری جانب بولڈ لباس زیب تن کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔