لاہور: اداکارہ ریشم کیجانب سے سروسز ہسپتال میں لنگر تقسیم

Jul 12, 2024 | 01:04:AM

(زین مدنی) لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے سروسز ہسپتال لاہور میں لنگر تقسیم کیا۔

نامور پاکستانی اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ اہل بیت کی محبت میں لنگر تقسیم کرتی ہوں، 6 سال سے لنگر تقسیم کر رہی ہوں اور جب تک زندگی ہے لنگر تقسیم کرتی رہوں گی، پہلے کھانا بنوا کر تقسیم کرتی تھی اب خود گھر میں پکا کر تقسیم کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سویرا ندیم کا نیا روپ، مداح دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے

اداکارہ نے مزید کہا کہ 10 محرم الحرام تک روانہ لنگر تقسیم کروں گی، محرم الحرام کے بعد جمعرات کے جمعرات لنگر تقسیم کروں گی۔

مزیدخبریں