پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

Jul 12, 2024 | 17:37:PM
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا ازیر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلہ چار شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں کھیلا جائے گا،پہلے مرحلہ کے میچز 21 جولائی سے 26 جولائی تک کھیلے جائیں گے،چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ یکم  سے 10 اگست  تک اسلام آباد میں ہوگا،سیمی فائنل 8 اگست کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 10 اگست کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ 

 لاہور  میں 3 ٹیمیں ٹی ڈبلیو کے ایف سی، ریل لاہور ڈبلیو ایف سی اور  ینگ رائزنگ  سٹارز ایف سی مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا