نارووال میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ نوجوان جاں بحق

Jul 12, 2024 | 19:13:PM

(24نیوز) نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ ذیشان عنصر خان نام نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ 

نارووال کے شہر، کرتارپور اور مضافات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے، نوجوان کی شناخت زیشان عنصر خان کے نام سے ہوئی۔

 یاد رہے کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات اور ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا بارش سے چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

مزیدخبریں