ہالی ووڈ اداکارہ 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

Jul 12, 2024 | 19:55:PM
 ہالی ووڈ اداکارہ 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم دی شائننگ میں اپنے کردار سے مشہور شیلی ڈووال 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈووال کا انتقال ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے بعد ٹیکساس کے شہر بلانکو میں واقع اپنے گھر میں سوتے ہوئے ہوا، 7 جولائی 1949 کو ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں پیدا ہونے والی ڈووال کو فلم ڈائریکٹر آلٹ مین نے دریافت کیا تھا جو اپنے بھرپور کرداروں، تیز سماجی تنقید اور طنز و مزاح کے لیے جانے جاتے ہیں، 1975 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘نیش ویل’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یادگار اور سنسنی خیز کرداروں کو پیش کیا جس کی وجہ سے انہیں 1977 ء میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ویمن میں اپنے کردار کے لیے کانز میں بھی کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا: ٹک ٹاک پر صدر کا تمسخر اڑانے پرشہری کو 6 سال قید کی سزا ، جیل منتقل