شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل، انکوائری کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی قیادت کیخلاف بولنا مہنگاپڑگیا،پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ۔
پی ٹی آئی کے مطابق شیر افضل مروت نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس پر کارروائی کی گئی،شیر افضل مروت کو پارٹی کی طرف سے بیان بازی کرنے سے روک دیا گیا ،پارٹی کی جانب سے 4رکنی کمیٹی بنا کر مستقبل میں شیر افضل کے کنڈکٹ کا جائزہ لے گی،کمیٹی میں فردوس شمیم نقوی ،رؤف حسن ،داؤد خان کاکڑ اور بریگیڈیئر (ر) مصدق ملک شامل ہوں گے ،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کافیصلہ،ذرائع الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آ گیا