کام نہ کرنیوالے افسروں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، محسن نقوی
اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو تبدیل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔
اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وزیرِ داخلہ نے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا،محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کا کام رات کو بند ہونے پر ناراض