(اویس کیانی) آئندہ مالی سال کے لئے جی ڈی پی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی بجٹ 2024-25 بجٹ دستاویزات کے مطابق 39 وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی بجٹ کیلئے رقم مختص کر دی گئی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن کے اداروں سمیت کارپوریشنز کیلئے بھی بجٹ مختص کر دیا گیا، پی ایس ڈی پی کا کل حجم 1500 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، 1400 ارب روپے ترقیاتی فنڈز اور 100 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پی ایس ڈی پی کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل، لیوی کی مد بڑی وصولی کا ہدف مقرر
مالی سال 2024-25 بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر دیا گیا، زرعی شعبے کی پیداوار کا ہدف 2 فیصد، صنعتی شعبے کا پیداواری ہدف 4.4 فیصد، خدمات کے شعبے کا پیداواری ہدف 4.1 فیصد، بڑی صنعتوں کا پیداواری ہدف 3.5 فیصد، انوسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کا ہدف 14.12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔