آئندہ مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مقرر

Jun 12, 2024 | 15:33:PM

(اویس کیانی) آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مقرر کر دیا گیا۔

مالی سال 2024-25 بجٹ آج وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، پیش کیے جانے والے بجٹ کی دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل، لیوی کی مد بڑی وصولی کا ہدف مقرر

بجٹ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ ڈالر، درآمدات کا ہدف 57 ارب 27 کروڑ ڈالر جبکہ ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 27 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں