بجٹ 25-2024: بجلی کی پیداوار میں 1 ہزار 962 میگاواٹ اضافے کا ہدف مقرر

جون 2025 تک بجلی کی پیداواری صلاحیت کو 43 ہزار 310 میگاواٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے،بجٹ دستاویز

Jun 12, 2024 | 15:39:PM

(وقاص عظیم)بجٹ 25-2024 میں بجلی پیدا کرنے کا کتنا ہدف بھی سامنے آگیا ،بجٹ تجاویز کے مطابق جون 2025 تک بجلی کی پیداوار میں 1 ہزار 962 میگاواٹ اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق جون 2025 تک بجلی کی پیداواری صلاحیت کو 43 ہزار 310 میگاواٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے،جون 2025 تک سولر سے بجلی کی پیداوار 782 میگاواٹ ہو جائے گی،آئندہ سال ہوا سے بجلی کی پیداوار 1 ہزار 845 میگاواٹ ہو جائے گی،آئندہ سال پانی سے بجلی کی پیداوار 11 ہزار 820 میگاواٹ ہو جائے گی،ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں آئندہ سال 1 ہزار 1 سو میگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔

ضرورپڑھیں:بجٹ 25-2024:پٹرولیم لیوی کی مد میں 1050ارب روپے وصول کرنے ہدف متوقع

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ سال ایل این جی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 8 ہزار 125 میگاواٹ ہو جائے گی،آئندہ سال تیل سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 906 میگاواٹ تک ہو جائے گی۔

مزیدخبریں