وفاقی کابینہ نے فائنانس بل 2024-25 کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے فائنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے فائنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی، کابینہ کی منظوری کے بعد اب کچھ دیر بعد وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں فائنانس بل پیش کریں گے، کابینہ ارکان کو بجٹ میں ریلیف اور ٹیکسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کی شامت آ گئی، بجٹ سے قبل حکومت کا دبنگ اعلان
دورانِ اجلاس وزیراعظم نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مل کر پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نکالنا ہے اور عوام کو ریلیف دینا ہے، دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے ، ایف بی آر اصلاحات اور محصولات میں اضافے کیلئے کام کر رہے ہیں۔