پیپلزپارٹی کا بجٹ سیشن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ سیشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی رائے دی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی