(عثمان خان) قومی اسمبلی بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ تقریر تاحال پارلیمنٹ ہاؤس نہ پہنچ سکی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خزانہ ڈویژن حکام سے رابطہ کیا، اسمبلی سیکرٹریٹ کی بجٹ تقریر کی کاپیاں فوری پارلیمنٹ پہنچانے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے حکومت کو بڑا دھچکا دیدیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ حکام نے کہا ہے کہ بجٹ تقریر کی کاپیاں ارکان کو دیئے بنا اجلاس شروع نہیں ہوسکتا، بجٹ تقریر کی کاپیاں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس 5 بجے شروع ہو تھا لیکن تاخیر کے باعث اجلاس اب 6 بجے شروع ہو گا۔