بجٹ پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا، خورشید شاہ

Jun 12, 2024 | 17:43:PM

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ  نے کہاہے کہ یہ طے تھا کہ چاروں صوبوں میں پی ایس پی ڈی بیٹھ کر طے کریں گے،ہمیں اس پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو  خورشیدشاہ کاکہناتھا کہ حکومت سے مسلسل رابطے کررہاتھا،پی  ایس ڈی پی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،بات چیت نہیں کی گئی،ان کا کہناتھا کہ یہ طے تھا کہ چاروں صوبوں میں بی ایس پی ڈی بیٹھ کر طے کریں گے،ہمیں اس پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، وہ کہتے ہیں ہم نے بریفنگ دی ہے، بریفنگ اور بات چیت میں فرق ہوتا ہے۔ان کاکہناتھا کہ بجٹ میں تنخواہوں، کسانوں سے متعلق وعدے پورے نہیں کئے گئے،ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے حکومت کو بڑا دھچکا دیدیا

مزیدخبریں