بجٹ سے قبل ایوان میں پی ٹی آئی کی نعرے بازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) ایوان میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے تحریک انصاف کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی گئی۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شدید نعرے بازی کی گئی، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نعرے بازی کرنے والوں میں سر فہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کی شامت آ گئی، بجٹ سے پہلے حکومت کا دبنگ اعلان
پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ’’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان‘‘ کے نعرے لگائے گئے، نعرے ثنااللہ مستی خیل نے لگائے، علاوہ ازیں ایوان میں قیدی نمبر 804 کے بھی نعرے لگائے گئے۔