(عثمان خان )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 25-2024 پیش کیا گیاجس میں آبی وسائل کیلئے 206 ارب روپے مختص کیے گئے۔
بجٹ تجاویز میں محمند ڈیم ،ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، چشمہ رائٹ بینک کنال کیلئے 18 ارب روپے مختص، بلوچستان میں پٹ فیڈر کنال کیلئے 10 ارب روپے مختص،آئی ٹی سیکٹر کیلئے 79 ارب روپے سے زیادہ رقم تجویر کی جارہی ہے ،کراچی میں آئی ٹی پارک کی تشکیل کیلئے 8 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرخزانہ نے مزیدبتایا کہ ٹیکنالوجی پارک ڈیولپمنٹ کی تشکیل کیلئے 8 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے،ای بائیکس کیلئے 4 ارب اور توانائی کی بچت کرنے والے پنکھوں کیلئے 2 ارب روپے مختص،
وفاقی نان ٹیکس ریونیور کا ہدف 3 ہزار 438 ارب روپے ہوگا،وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 9 ہزار 119 ارب روپے ہوگی،وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18 ہزار 877 ارب روپے ہے ،انرجی سیکٹر کیلئے 253 ارب روپے کی رقم مختص کیے گئے۔
محمد اورنگزیب کی جانب سے تقریر میں کہاگیا کہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن سیکٹر کیلئے 279 ارب روپے مختص کیے گئے،واٹر سیکٹر کیلئے 206 ارب روپے مختص کیے گئے،پلاننگ اور ہاؤسنگ کیلئے 86 ارب رپوے شامل کیے گئے،سائنس اور آئی ٹی کیلئے 79 ارب روپے مختص کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ 25-2024:سولر پینل کی درآمد پر رعایت کا اعلان