کس گاڑی پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

Jun 12, 2024 | 19:18:PM
کس گاڑی پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے
کیپشن: ہائبرڈ گاڑیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم کردی ہے، چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2013 میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی رعایت ختم کردی۔وزیرخزانہ کے مطابق مقامی طور پر ہائیبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے رعایت واپس لی جارہی ہے۔

فنانس بل کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 850 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے، 1000 سی سی 1300 سی سی تک پر 67 ہزار 500 روپے، 1300 سے 1800 سی سی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز بھی مہنگے ہو گئے