وفاقی بجٹ: ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں15 فیصد اضافے کی تجویز

Jun 12, 2024 | 19:22:PM

(24نیوز)وفاقی حکومت نے مہنگائی کی پیش نظر  ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف فراہم کرنے پر غور کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کو بڑا ریلیف دینے کیلئے پینشز میں 15 فیصد اضافے کو زیر غور کیا گیا ہے، موجودہ بجٹ میں مہنگائی کے پیش نظر  ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے پینشنز  میں15 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے ، بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے مالی مشکلات کے باجودو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس کیا ہے۔

علاوہ ازیں گریڈ 1سے 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گریڈ  17 سے 22کے افسران کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے کیا جا رہا ہے جبکہ مزدور کی کم از کم ماہانہ اجر ت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار  کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 25-2024:سولر پینل کی درآمد پر رعایت کا اعلان



مزیدخبریں