جعلی سگریٹ بیچنے پرسزا ؤں کا اعلان

Jun 12, 2024 | 19:55:PM

 (24 نیوز) ملک میں بڑھتی جعلی سگریٹ کی مارکیٹ  کوکنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے سزاؤں کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے بجٹ تقریر میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں جعلی سگریٹوں کی دستیابی حکومت اور صحت عامہ کے اداروں کے لئے باعث تشویش ہے ،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹن کو متعارف کروانے کے باوجود تمباکو کی سمگلڈ، جعلی اور نان ٹیکس پیڈ مصنوعات کی مارکیٹ میں دستیابی ایک مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ٹیکس سٹیمپس کے بغیر سگریٹ بیچنے والے ریٹیلرز پر سخت سزاؤں کے اطلاق کی تجویز ہے، جس میں ان کی دکانوں کو سیل کرنے کی تجویز شامل ہے ۔

دوسری جانب سگریٹ کے فلٹر میں استعمال ہونے والا ایسٹیسٹ ٹو پر 44 ہزار روپے فی کلو ایف ای ڈی عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی ہے جس کے باعث سگریٹ مزید مہنگے ہوں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز

مزیدخبریں