وفاقی بجٹ، جائیداد کی فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس لگے گا

Jun 12, 2024 | 21:04:PM

(وقاص عظیم) بجٹ 25-2024 پیش کر دیا گیا، فائلرز پر 5 کروڑ روپے کی جائیداد کی فروخت پر 3 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس لگے گا۔

وفاقی بجٹ 2024-25 کے مطابق فائلرز پر 5 کروڑ روپے کی جائیداد کی فروخت پر 3 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور 5 سے 10 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کی فروخت پر 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز ہے، فائلرز کی 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کی فروخت پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں چیف جسٹس پورے الیکشن کا آڈٹ کریں، علی محمد خان

دوسری جانب نان فائلرز کی جائیداد کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد ہوگا، لیٹ فائلرز کیلئے ٹیکسوں کی شرح 6، 7 اور 8 فیصد ہو گی، آئندہ مالی سال کے آغاز سے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر 15 فیصد کپٹل گین ٹیکس کی تجویز ہے اور نان فائلرز کی خریداری پر کیپٹل گین کی شرح 15 فیصد سے زائد ہو گی۔

خیال رہے کہ  بجٹ 25-2024 میں جائیدادوں پر انکم ٹیکس سے477ارب 11کروڑ روپے حاصل ہونےکا ہدف ہے۔

مزیدخبریں