(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مشکل معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی کوشش کی گئی ہے۔انشا اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائینگے۔اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے-
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کی شامت آگئی ، سخت پابندی عائد کرنے کافیصلہ