بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ہیں ،مفتاح اسماعیل

جوٹیکس دے رہا ہے اسی سےٹیکس لیا جائے گا، سابق وزیر خزانہ

Jun 12, 2024 | 23:34:PM

(24 نیوز )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت نے وزارتیں ختم کرنے کہا، ختم نہیں کیں، اسٹیٹ بینک نےنوٹ چھاپےتومہنگائی بڑھےگی، بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرول لیوی پر20 روپے لگایا گیا ہے، ٹیکس سےتنخواہ دارطبقہ پربوجھ پڑےگا، جوٹیکس دےرہا ہے ایسی سےٹیکس لیا جائے گا،این ایف سی سےمتعلق بات نہیں کی گئی، سیمنٹ، ادویات اوردودھ مہنگا کیا جارہا ہے، ہم پر70ہزارارب روپےکابیرونی قرض ہے،ریٹائرمنٹ کےحوالےسےبھی بات نہیں کی گئی، کیاملک کواصلاحات کی ضرورت نہیں ہے؟ آئی ایم ایف نےاصلاحات کامنع نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا ، جس کے مطابق چینی، موبائل فون، سیمنٹ، سریا ، تانبہ، کوئلہ، کاغذ، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات، گاڑیاں اور جائیداد مہنگی، جبکہ سولر پینل، سولر پنکھے، الیکٹرک موٹر سائیکلیں سستی کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

مزیدخبریں