دوران پرواز کاک پٹ میں سونے والے 2 پائلٹس معطل

Mar 12, 2024 | 00:03:AM

(24 نیوز)انڈونیشیا کی فضائی کمپنی باٹک نے دوران پرواز کاک  پٹ میں سونے والے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  ’باٹک ‘کا ایک جہاز 25 جنوری کو اندرون ملک پرواز پر محو سفر تھا، اس وقت جہاز کے کاک پٹ میں موجود دونوں پائلٹ سو گئے، تاہم جہاز حادثے سے بچ گیا۔ دونوں پائلٹس کو کاک پٹ میں دوران پرواز سو جانے پر معطل کر دیا گیا ہے،باٹک کی پرواز 6723 کینڈاری سے جکارتہ جا رہی تھی، جہاز میں 153 مسافر موجود تھے، دوران پرواز شریک پائلٹ نے پائلٹ سے کہا کہ وہ آرام کر لے کیونکہ جکارتہ سے کیلنڈری کی پرواز کے دوران اس کے ساتھی پائلٹ کو مناسب آرام نہیں مل سکا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیشن کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں نے ٹریفک کنٹرولر کی طرف سے ہونے والی بات چیت کا جواب نہیں دیا تھا، بتایا گیا ہے کہ جہاز جکارتہ سے گزر کر بحر ہند کی طرف پرواز شروع کر چکا تھا، اس لیے دونوں پائلٹس سے رابطہ نہ ہونے کے بعد ائیر بس A 320 سے رابطہ کیا گیا،پائلٹ نیند سے بیدار ہو اتو اس نے دیکھا کہ شریک پائلٹ بھی سو چکا ہے اور پرواز درست سمت میں نہیں جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقیاتی رپورٹ میں پائلٹس کے دوران پرواز سو جانے کے واقعے کو سنگین واقعہ کہا گیا ہے اور دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ن لیگ کے وہ ارکان جو  حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں

مزیدخبریں