(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن اور انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول میں ٹکراؤ کے امکان کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے تین ونڈوز پر غور شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے جس کے باعث پی سی بی پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے تین ونڈوز پر غور کررہا ہے، پی ایس ایل 10 کے لئے سب سے موزوں ونڈو اپریل، مئی 2025 کی نظر آ رہی ہے، پی ایس ایل انتظامیہ آئی پی ایل سے شیڈول ٹکراؤ کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہی ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو نہیں،چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں تین ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا جارہا ہے،پاکستان کو فروری 2025 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنا ہے ،پی ایس ایل 10 کے لئے ستمبر میں ایشیا کپ کے آس پاس کی ونڈو پر بھی غور کیا گیا ہے، پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : وہ غذائیں جن کا رمضان میں استعمال آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے