(عثمان خان) ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا بطور وفاقی وزیر چارج سنبھال لیا۔
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی آمد پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور دیگر افسران نے استقبال کیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے جاری منصوبوں، چیلنجز اور دیگر مواقع بارے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی، وفاقی وزیر نے جاری منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہِ صیام شروع ہوتے ہی منافع خوروں کی شامت آ گئی، انتظامیہ ان ایکشن
اس موقع پر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکانات کی تعمیر پر زور دیا جائے، نااہلی اور بدعنوانی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔