"اب دل کو سکون ملا ہے"سینئر اداکارہ شگفتہ اعجازنانی بن گئیں

Mar 12, 2025 | 11:51:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجازنانی بن گئیں۔

معروف اداکارہ کی نئی پوسٹ کے مطابق ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ اب دل کو سکون ملا ہے۔

دوسری جانب نومولود نواسے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اس ننھے مہمان کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:کاسمیٹک سرجری نے میرا چہرہ بگاڑ دیا تھا:اشناشاہ کا انکشاف

واضح رہے کہ معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے،وہ کینسر کے سبب ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔