اروشی روٹیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ
100 ملین فالوورز کیساتھ انسٹاگرام فوربس کی امیروں کی فہرست میں بھی شامل ہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)سابق مس یونیورس اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا100 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام فوربس کی امیروں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت میں 12.25 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی ایک پرتعیش Rolls-Royce Cullinan Black Badge بھی شامل کرلی ہے،وہ یہ گاڑی خریدنے کے بعد ایلیٹ سرکل سے باہر اس محدود ایڈیشن کی کار کی مالک پہلی بھارتی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ اورسلمان خان کی موت سے متعلق پیشگوئی: نجومی مشکل میں پھنس گیا
واضح رہے کہ اروشی روٹیلا اب مہنگی ترین بھارتی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں جنہوں نے حالیہ فلم" ڈاکو مہاراج "میں اپنی 3 منٹ کی ڈانس پرفارمنس کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے ہیں۔