قیصرمیرے پیچھے پیچھے پھرتے تھے،میں نے کہارشتہ بھیجو:فضیلہ قاضی

ان کے والدین شادی پر رضامند نہیں تھے لیکن قیصر نے کہا میں زبان دے چکا ہوں

Mar 12, 2025 | 13:59:PM
قیصرمیرے پیچھے پیچھے پھرتے تھے،میں نے کہارشتہ بھیجو:فضیلہ قاضی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وراسٹائل سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے قیصرخان نظامانی سے پہلی ملاقات اور پھر شادی سے متعلق دلچسپ کہانی بیان کردی۔

فضیلہ قاضی سے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران سوال کیا گیا کہ قیصر نظامانی نے انہیں شادی کے لیے کیسے منایا تھا اور پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ہم پاکستان ٹیلی ویژن کے کوریڈورز میں ملے تھے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ شروع میں قیصر سندھی ڈراموں میں کام کرتے تھے، بعد میں وہ اردو ڈراموں کی طرف آئے، میری امی کو قیصر کافی پسند تھے، وہ خاص طور پر ان کے ڈرامے دیکھا کرتی تھیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ ایک نیا ہیرو آیا ہے، مجھے ملواؤ، بہت پسند ہے مجھے۔

معروف اداکارہ نے بتایا پھر میں اور قیصر ایک شو پر ملے تو میں نے ان سے ذکر کیا، پھر وہ مجھے پھول دیا کرتے تھے، اکثر میرے گھر آجایا کرتے تھے، کسی بہانے تو ایک دن میں نے ان سے کہا جو آپ میرے پیچھے پیچھے پھرتے ہیں سیٹ پر اور ہر جگہ، تو ایسے اچھا نہیں لگتا، میرے بابا نے ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت بڑی مشکل سے دی تھی۔

 فضیلہ قاضی کے مطابق پھر میں نے قیصرخان نظامانی سے کہا کہ یہ سب مناسب نہیں تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ مجھے اچھی لگتی ہیں جس پر میں نے کہا پھر کیا کریں؟ آپ رشتہ بھجوادیں تو شادی کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کاسمیٹک سرجری نے میرا چہرہ بگاڑ دیا تھا:اشناشاہ کا انکشاف

سینئر اداکارہ نے کہاکہ مجھے لگا تھاجب میں شادی کا کہوں گی تو وہ بھاگ جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،انہوں نے کہا ٹھیک ہے لیکن ان کے والدین شادی پر رضامند نہیں تھے،قیصر کے گھر والوں کا کہناتھاکہ ابھی تم کما رہے ہو، کیرئیر کی شروعات ہے لیکن انہوں نے کہا میں زبان دے چکا ہوں۔