انقلابی شاعر حبیب جالب کوبچھڑے 32 برس بیت گئے

Mar 12, 2025 | 14:49:PM
انقلابی شاعر حبیب جالب کوبچھڑے 32 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 32 برس بیت گئے۔

 24 مارچ 1928ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیارپور میں پیدا ہونے والے حبیب جالب  نے، 15 سال کی عمر میں ہی رومانوی شعر کہناشروع کردیئے تھے،قیام پاکستان کے بعدوہ کراچی چلے آئے پھر لاہور منتقل ہوگئے۔

حبیب جالب نے ہردورمیں قید و بند کی صعوبتیں اٹھائیں مگر انہیں کوئی حاکم جھکا نہیں سکا،انہوں نے فلموں کیلئے بھی مزاحمتی اور رومانوی دونوں طرز کے گیت لکھے ۔

حبیب جالب کو عظیم شاعر فیض احمد فیض نے عوامی شاعر قرار دیاتھا،ان کی شعری تصانیف میں برگ آوارہ ، سر مقتل ،  عہد ستم، ذکر بہتے خون کا،گوشے میں قفس کے،حرف حق،اس شہر خرابی اورحرف سردارنمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قیصرمیرے پیچھے پیچھے پھرتے تھے،میں نے کہارشتہ بھیجو:فضیلہ قاضی

حبیب جالب 12 مارچ 1993 کو 65 برس کی عمر میں راہی ملک عدم ہوگئے تھے،انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے وفات کے 16 برس بعد نشان امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیاتھا۔