"نی زہا ٹو" 2 ارب ڈالر کمانے والی پہلی ایشیائی اینی میٹڈ فلم

Mar 12, 2025 | 14:57:PM

 (ویب ڈیسک)رواں سال جنوری میں ریلیز ہونے والی چینی اینی میٹڈ فلم نے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں چین کی اینیمیٹڈ فلم ’’نی زہا 2‘‘ کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے، یہ کارٹون اینیمیٹڈ فلم 2 ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے۔

’’ نی زہا 2‘‘ آئندہ ہفتوں میں چند اور ممالک میں بھی ریلیز ہوگی جس سے اس کی آمدن میں مزید اضافے کا امکان ہے،اس وقت بھی ’’ نی زہا 2‘‘ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ

واضح رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینی میٹڈ فلم کا اعزاز"انسائیڈ آؤٹ "2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

مزیدخبریں