ریاست عام بلوچ کو گلے لگا ئی گی،ملک توڑنے،بندوق اٹھانے والوں کاقلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی 

تشدد بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

Mar 12, 2025 | 19:07:PM
ریاست عام بلوچ کو گلے لگا ئی گی،ملک توڑنے،بندوق اٹھانے والوں کاقلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین ) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام بلوچ کو ریاست گلے لگائی گی اور  جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا ، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی۔ 

صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب  کررتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کون قتل وغارت کروا رہا ہے ہم ان کا نام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں ،تشدد بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں،ٹرین پر حملہ کرتے ہیں یرغمال بناتے ہیں ،جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا ، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی ،عام بلوچ کوباربارگلے لگانےکیلئےریاست تیارہے،دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان کےایک انچ حصےپرقبضہ نہیں کرسکتیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ معصوم نہتےمسافروں کومارناکون سی جنگ ہے،ہم کب تک ان دہشتگردوں کےساتھ نرمی سے پیش آئیں گے،دہشتگردبندوقیں اٹھا کرہمیں ماررہے ہیں اورکہاجارہاہے مذاکرات کریں،دہشتگرد پاکستان کوتوڑناچاہتےہیں، میں اپنی ر یاست کیساتھ کھڑاہوں،ان کیمرہ بریفنگ دی گئی کہ دہشتگردمذاکرات نہیں کرناچاہتے۔ 

 وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی  نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے ،حکومت نےکون سےحقوق بلوچستان کونہیں دیے،بلوچستان کے امن  کیلئے حکومت تمام اقدامات کیلئے تیار ہے،کیوں ہم دہشتگردوں کانام لیتےہوئےگھبراتےہیں،وہ کون سےحقوق ہیں جوبلوچستان کونہیں دیےگئے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے،ریاست مکمل طورپردہشتگردوں کاقلع قمع کرےگی،افسوس دودا خان کا بیٹا بشیر زیب کو صاحب کہہ رہا ہے،دہشتگرد ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کرسکتے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد ہمشیہ چھٹی پر جانیوالے فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں چھٹی پر جانیوالے فوجی تصور نہیں ہوتے ،ہمت ہے تو چھائونیاں ہے آئو یہاں نہ،ہم نے کب کہا ہے کہ ہم مذاکرات نہیں کرے گے، معصوم مسافروں کو یرغمال بنایا گیا، 

  وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بشیر زیب، میر ہربیار مری، دہشتگردی کررہے ہیں،کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارے، جو خواتین اور بچوں کو یرغمال بناتے ہیں انہیں کیسے چھوڑ دیں،ایک سردار یہ لکھتا ہے کہ یہ جنگ ہار گئے ہیں ابھی تو ریاست نے جنگ کی ہی نہیں،اگر مسائل کسی بھی طرح سے حل ہورہے ہیں تو حکومت اس کےلیے تیار ہے،صرف ریاست کو کنفیوز کرنے کے لیے بیانی بنا رہے ہیں جوکہ بہت خطرناک ہے،کیو ہم نام نہیں لیتے ہیں کہ بشیر زیب کو کس نے مارا،درست بات ہے کہ ہمیں اپنی گورننس ٹھیک کرنی چاہئے، جوان سے بات کرنی چاہیے، 

 سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ میں ریاست کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا، فورسز کے جوانوں  نے گولیاں کھاکر ابھی 68 یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے ،جوانوں نے 50 کے قریب دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ‘ تمام جہنم واصل ہوگئے ہیں،خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا،عوام اور فورسز کی شہادتوں کی تفصیلات آرہی ہیں۔ 
 یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا افسوسناک واقعہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ،اسد قیصر نے شدید تشویش  کا اظہار کردیا