فرح عظیم شاہ کی تلخ تقریر،سپیکر سمیت سب پر الزامات،زمین پر بیٹھ کر دھرنا بھی دیا
بلوچستان میں آج جو حالات ہیں اس کی ذمہ دارہم سب ہیں، رکن بلوچستان اسمبلی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسیٰ ترین)خاتون رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے تلخ تقریرکرتے ہوئے سپیکر سمیت سب پر الزامات لگادیئے،سپیکر کی جانب سے مائیک بند کرنے پر زمین پر بیٹھ کردھرنا دے دیا۔
اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آج جو حالات ہیں اس کی ذمہ دارہم سب ہیں،بلوچستان میں دہشتگردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ افغانستان سے آتا ہے،ہم نے اپنے افغان بھائیوں کی کئی دہائیوں تک مہمان نوازی کی ۔
ان کا کہناتھا کہ ابھی بات فاتحہ اور مذمت کرنے سے بہت آگے نکل چکی ہے،اس واقعہ کو انڈیا کے چینل بریک کرتے ہیں جہاں مواصلات کا کوئی نظام ہی نہیں،
فرح عظیم شاہ کی تلخ تقریر پر سپیکر نے مائیک بند کردیا جس کے بعد فرح عظیم شاہ سپیکر ڈائس کے سامنے زمین پر بیٹھ کر دھرنا دیدیا ،وزیر اعلیٰ اور خواتین اراکین کی مداخلت پر فرح عظیم شاہ نے دھرنا ختم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست عام بلوچ کو گلے لگا ئی گی،ملک توڑنے،بندوق اٹھانے والوں کاقلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی