جیل کے کم آمدنی والے ملازمین کیلئے اچھی خبر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(علی ساہی ) جیل کے کم آمدنی والے مستقل اور عارضی معاہدہ ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ،کم آمدنی ملازمین کی مدد کیلئےآئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق وہ ملازمین جو جیل، دفتر یا کسی افسر کے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں اور جن کی ماہانہ تنخواہ 60 ہزار روپے سے کم ہے ،ان کی تفصیلات آئی جی جیل کے دفتر میں جمع کرائی جائیں،ان ملازمین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،مراسلے میں جیل اہلکاروں کے نام، دفتر یا جیل، عہدہ، بنیادی سکیل اور موجودہ تنخواہ سمیت الاﺅنسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جس ملک کے اندر امن اور یکجہتی نہیں ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا,احسن اقبال