برے کام کا برا نتیجہ،شیخ حسینہ واجد کی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سینئر سپیشل جج کی عدالت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عدالت نے حسینہ واجد کے دھان منڈی علاقے میں واقع گھر جسے سوداسدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں سمیت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاؤنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست کے بعد یہ حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے شوہر جوہری سائنسدان ایم اے وازید میاں کو ’سودھا میاں‘ کہا جاتا تھا اور اس مناسبت سے انکے گھر کو’سودھاسدھن‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھکاری ہو جائیں ہوشیار، گداگری ترمیمی بل منظور، لمبی اور سخت سزائیں