دنیا بھر سے بے رحمانہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری

Mar 12, 2025 | 22:47:PM
دنیا بھر سے بے رحمانہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس ) دنیا بھر سے بے رحمانہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

جعفرایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی دنیابھر سے مزمتی بیانات کا سلسلہ جارہی ہے،امریکہ ، چین ، برطانیہ،روس اور ترکیہ سمیت دنیا بھر سے اس بزدلانہ فعل کی شدید مزمت کی گئی ہے۔ 

ترکیہ کی مزمت؛

 مذمتی بیان ترکیہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئےکا کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان, پاکستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مسافر بردار ٹرین پر حملے کی تکلیف دہ اطلاع ملی,اس حملے کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے,ہم شہداء کے بلند درجات کے لئے اللہ سے رحم طلب کرتے ہیں۔

 ترجمان ترکیہ وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،ہم اس بھیانک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں,ہم یرغمالیوں کی فوری رہائی کی توقع کرتے ہیں۔

روس کی مزمت؛

 روسی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگرد حملہ پر  شدید مذمت کی گئی ،ترجمان روسی سفارتخانہ نے کہا کہ پاکستان میں روس کا سفارت خانہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے, ہم شہریوں کے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کے دہشت گردوں کے حربے کو قطعی ناقابل قبول سمجھتے ہیں،ہم تمام مغویوں کی جلد رہائی کی امید رکھتے ہیں۔

 یورپی یونین کی مزمت:

یورپی یونین پاکستان کی سفیر رینا کونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دہشتگرد واقعہ کی مذمت  کرتے ہوئے لکھا کہ ہم 11 مارچ کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہماری گہری تعزیت پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے،صورتحال اب بھی کھل رہی ہے،ہم یرغمالیوں کے لیے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیںاور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 برطانیہ کی مزمت :

 برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کی مذمت کر دی،ڈیوڈ لیمی نے مذمت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی، انہوں نے لکھا کہ ہم بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں،ہماری فکر اس واقعہ میں جانیں قربان کرنے والوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ ایران امریکہ ، چین نے بھی اس واقعے کی شدید مزمت  کی ہے، 

امریکی سفارتخانے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری  کالعدم بی ایل اے نے قبول کی، امریکا کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد گروپ قرار دے چکا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے واقعے کے متاثرین، انکے اہلخانہ سے خوفناک ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 ناروے کی مذمت;

شینجن ملک ناروے کی جانب سے مذمتی بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا،ترجمان نارویجن سفارت خانہ نے کہا کہ ناروے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر مہلک حملے کی شدید مذمت کرتا ہے,اس میں خواتین اور بچوں سمیت کئی بے گناہ جانیں گیں,اس واقعہ میں بہت سے افراد زخمی ہوئے, ہماری گہری ہمدردیاں اور تعزیت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برے کام کا برا نتیجہ،شیخ حسینہ واجد کی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم