ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اسامہ ملک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین آنلائن فراڈ کا نشانہ بن گئی۔
نادیہ حسین سے مشکوک شخص نے ایف ائی اے افسر بن کر شوہر کی رہائی کے لیے3 کروڑ روپے رشوت مانگی، اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ نے مُجھے بیٹا بولا، بیٹا تیرے تو اب خیر نہیں،نادیہ حسین مُجھے تو حیرت ان لوگوں پر ہوتی ہے جو بیچاری عورت کو کال کرکے منہ پھاڑ کر کال کرتے ہیں تاکہ اس کے شوہر کی ضمانت کردی جائے۔
فراڈ کرنے والا شخص نے کال کرکے کہا کہ آپ کے شوہر عاطف سے تمام معاملات طے ہوگئے ہیں، آپ رقم منتقل کردیں، کال کرنے والے نے نادیہ حسین کو ڈرانے کی کوشش بھی کی اور کہا کہ یہ بات آپ کے اور میرے درمیان رہنی چاہیے،اس کا ذکر بھی کسی سے نہیں کرنا،اس حوالے سے ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ کال میں ملوث شخص کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برے کام کا برا نتیجہ،شیخ حسینہ واجد کی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم