سندھ میں 300یونٹ مفت بجلی دینےکیلئے اقدامات کررہےہیں،مراد علی شاہ

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیاہے،صحت اور تعلیم کے شعبے میں اقدامات کر رہےہیں، لیبر اور کسان کارڈ بھی جلد لارہےہیں،وزیراعلیٰ سندھ

May 12, 2024 | 16:50:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا اعلان، کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وعدے کے مطابق سندھ میں 300یونٹ مفت بجلی دینےکیلئے اقدامات کررہےہیں،سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیاہے،صحت اور تعلیم کے شعبے میں اقدامات کر رہےہیں، لیبر اور کسان کارڈ بھی جلد لارہےہیں،سندھ بھر میں صاف پانی مہیا کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا ٹارگٹ ہر گاؤں میں صاف پانی پہنچاناہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدر آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب نے 300 یونٹس تک والوں کو مفت بجلی دینگے اس پر بھی کام کررہے ہیں,  2600 میگا واٹ کے لیے ھم سندھ کا کوئلہ دے رہے ہیں,حیدرآباد ریلوے لائن کیٹی بندر تک لے جانے کا پراجیکٹ زیر غور تھا ھم کوئلہ ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں,وفاقی حکومت کی مدد سندھی پہلے کرتے ہیں اپنی بعد میں،اسٹیل مل کے کاغذات منگوائے تو علم ہوا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 20 فیصد رقم پر زمین دے دی تھی ۔

ضرورپڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سےبڑھ گئے،افراط زرمیں کمی آرہی ہے:وزیرخزانہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اکنامک زونز کے پراجیکٹ لارہے ہیں, سرکاری نوکریاں سب کو دینا ممکن نہیں,ڈرگز کے خلاف ایگریسیو مہم چلارہے ہیں,شرجیل میمن نے بڑی ڈائنامک مہم چلائی ہے اور ایک بڑا نیٹ ورک تباہ کیا ہے , یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے , ھم نئی نسل کو بچانے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں, گورنر کی تبدیلی کا معاملہ وزیراعظم کا ہوتا ہے وہ جو بہتر سمجھیں،جو وہ فیصلہ کرینگے منظور ہوگا , عمران خان کا بھی جب وہ وزیراعظم تھے فیصلہ مانا تھا، ایم کیو ایم سمیت ہر ایک کے ساتھ کام کرسکتے ہیں, 2008 میں جو حالات تھے اب وہ نہیں ,دیہی علاقوں میں ھماری حکومت آنے کے بعد امن و امان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اربن علاقوں میں امن و امان نہیں تھا کراچی کو خطرناک شہروں میں شامل کیا گیا ، ھماری پچھلی حکومت کے آخری چند ماہ میں حالات خراب ہوئے تھے ,  اگست 2023 میں اغوا کے کیسز نکال لیں , اور جب میں نے حلف لیا اور آج کیسز کی تعداد دیکھ لیں,پہلے بھی ڈاکوئوں پر قابو پایا ہے یہ بزدل ہیں جو کمزور لوگوں کو اغوا کرتے ہیں, ھم ڈکٹیٹر نہیں جمہوری حکومت ہیں،امن دشمن قوتوں کو جہنم رسید کرینگے , بجلی کے حوالے سے وفاق سے ملاقات ہوئی تھی , ان کا کہنا ہے جہاں بلز کی ادائیگی نہیں وہاں لوص شیڈنگ زیادہ ہوتی ہے , انڈس ہائی وے پر این ایچ اے کے چئیرمین سے میٹنگ ہوئی۔

مزیدخبریں