(حافظ شہباز علی)قومی ہاکی ٹیم ملائیشا میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ائیرپورٹ پر شائقین نے پھولوں کے ہار پہنا کر پتیاں نچھاور کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگا کر قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال کیا۔
قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، ہاکی ٹیم کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر ہاکی آفیشنلز اور ہاکی پلئیرز موجود تھے، چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ افییرز رانا مشہود نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کیلئے سابق اولمپئینز اختر رسول،محمد ثقلین،شہباز سینئیر،خالد حمید، انجم سعید،ملک شفقت،محمد شفیق نے کھلاڑیوں کا ویلکم کیا۔
شائقین ہاکی اور کھلاڑیوں کی فیملیز نےائیر پورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا، ایئرپورٹ پر شائقین کے قومی ہاکی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے،ہاکی کھلاڑیوں نے رانا مجاہد زندہ باد ، طارق بگٹی زندہ باد کے نعرے لگائےگئے۔
سابق ہاکی کھلاڑی اور سابق صدر پی ایچ ایف اختر رسول نے چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی خوش آئند ہے، رانا مشہود نے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم کا پیغام دیا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ ٹیم سے مل رہے ہیں،اب وقت ہے کہ حکومت ہاکی کا ساتھ دے ۔
سابق سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی پر توجہ دینے پر وزیر اعظم پاکستان کے شکر گذار ہیں، وزیر اعظم نے رانا مشہود کی ڈیوٹی لگائی اور تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، صدر طارق بگٹی، سیکرٹری رانا مجاہد اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتا ہوں ۔
واضح رہے کہ 2010 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور ائیر پورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کیا گیا ہے اور 13 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا،محسن نقوی