حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات ناکام

May 12, 2024 | 18:59:PM
حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کے لئے اہم بیٹھک ہوئی، حکومتی کمیٹی کے اراکین، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر و وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کون ہوگا، نو منتخب گورنر کے پی کے نے بڑا دعویٰ کر دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا، حکومت آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے درمیان مذاکرات ناکام کامیاب نہ ہو سکے، مذاکرات دو گھنٹے تک جاری رہے۔

خیال رہے کہ حکومت نمائندگان سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آئندہ کے لائے عمل سے متعلق عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر اور عمر نذیر کشمیری عوامی اجتماع میں باضابطہ اعلان کریں گے۔