تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

May 12, 2024 | 20:08:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز وفاقی دارالحکومت سمیت گر دو نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ اسی طرح خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور گردونواح میں میں بعد از دوپہر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
بلوچستان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔تاہم سکھر،گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور جیکب آباد میں بعد از دوپہر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی چھٹی؟ گورنر خیبرپختونخوا نے جیالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں