(24نیوز)بلوچستان کے ضلع دکی کے کوئلہ کان میں پھنسے 3 کان کنوں کو 8 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے ریسکیو کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق دکی میں تینوں کانکن 6سو فٹ گہرائی تودہ گرنے کے باعث پھنس گئے تھے ، جن کو 8گھنٹے کی کوششوں کے بعد متبادل راستے سے ریسکیو کرلیا گیا ۔
پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی ، کانکنوں کی بحفاظت بازیابی پر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا