حکومت آزاد کشمیر کا 2 دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا)حکومت آزاد کشمیر نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مزاکرات ناکام ہونے کے بعد مظاہرین کا قافلہ دارالحکومت مظفرآباد کی طرف روانہ ہو گیا ہے، ’فتح کی سمت بڑھے چلو‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے قافلے کے شرکا مظفرآباد کی جانب چل پڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صورتحال مزید کشیدہ ہونے کے باعث رینجرز کی بھی مری سے مظفرآباد کی طرف روانگی شروع ہو چکی ہے۔