دیہاتیوں کی خونخوارجانور کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت میں مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں لوگوں کی تیندوے پر سوار ہو کر سیلفیاں لینے اور اس کے ساتھ کھیلنے کی چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیواس ضلع کی تونک کھرد تحصیل میں ایک تیندوا دیکھا گیا جیسے گاؤں والوں کی ایک بھیڑ نے پکڑ رکھا تھا اس دوران گاؤں کے کچھ لوگوں نے اس تیندوے پر سوار ہو کر سیلفیاں بھی لیں۔ تاہم تیندوے نے کسی پر حملہ نہیں کیا گاؤں والوں کو دیکھ کر بھی تیندوا پرسکون رہا۔
❗#ViralVideo of the week❗
— tigerwalah (@tigerwalah) September 10, 2023
.
.
A rare footage of a young leopard in the wild. Villagers taking him for granted. Said to an ill animal yet the ignorant villagers seen playing with fire.
Video is claimed to be from near Indore forests.
.
.
Source: Abhi Khandekar pic.twitter.com/jVmW2KDdaK
ہجوم میں موجود کچھ لوگوں نے تیندوے کے نظر آنے کی اطلاع محکمہ جنگلات کی ٹیم کو دی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تیندوے کو گاؤں والوں کے چنگل سے بچایا۔
مزید پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری،آج اہم ملاقات ہوگی
محکمہ جنگلات کے عملے نے اسے بے ہوش کیے بغیر پنجرے میں بند کیا اور تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیندوا بیمار تھا جس وجہ سے اس نے گاؤں والوں پر حملہ نہیں کیا۔
تیندوا اندور شہر کے ایک چڑیا گھر میں تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اب زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔