پاکستان کا قرض سے جی ڈی پی کا تناسب 75 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا
حکومت کا بیرونی قرض ستمبر 23کے مقابلے ستمبر 24 تک 560 ارب روپے کم ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی ) سٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرض سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا قرض سے جی ڈی پی کا تناسب 75 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024 ءتک پاکستان کا قرض سے جی ڈی پی کاتناسب65.7 فیصد تک گر گیا ہے ، قرض سے جی ڈی پی تناسب جون 2018ءکے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، پاکستان کا اندورنی قرض سےجی ڈی پی کاتناسب43.1فیصد ہو گیا جبکہ بیرونی قرض سےجی ڈی پی کا تناسب 22.7 فیصد پر آ گیا، وفاقی حکومت کے قرضوں میں ماہانہ 1.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ماہ وفاق کےقرضے70.4کھرب روپے سے کم ہو کر 69.6 کھرب روپےہو گئے،سالانہ بنیادوں پروفاقی حکومت کےقرضوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ستمبر2023ءمیں وفاقی حکومت کے قرضے 62.3 کھرب روپے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور زہریلے دھویں میں گم،پنجاب اور خیبر پی کے میں بھی دھند،نئی پابندیاں عائد ،موٹرویزبند
اگست تک حکومت کا قرض 70 ہزار 362 ارب روپے تھا ،حکومت نے ستمبر میں 792 ارب روپے قرض کم کیا ہے،جس کے بعد ستمبر تک حکومت کا مجموعی قرض 69 ہزار 570 ارب روپے رہا، جبکہ گزشتہ برس ستمبر 2023 میں حکومت کا قرض 62ہزار 291 ارب روپے تھا۔
ایک سال میں حکومت کا قرض 7279 ارب روپے تک بڑھا ہے جبکہ رواں سال حکومت کا مقامی قرض 803 ارب روپے کم ہوکر 47 ہزار 536 ارب روپے رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا مقامی قرض ستمبر 24تک 7838 ارب روپے بڑھا ہے اور حکومت کا بیرونی قرض ستمبر میں 11 ارب روپے بڑھ کر 22034 ارب روپے رہا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض ستمبر 23کے مقابلے ستمبر 24 تک 560 ارب روپے کم ہوا ہے۔