بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے اپنی حکومت کے جواب کا انتظار

انڈین وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی

Nov 12, 2024 | 11:15:AM
بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے اپنی حکومت کے جواب کا انتظار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے تاحال منظوری نہ مل سکی۔
بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے تاحال حکومتی منظوری نہ مل سکی۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم حکومتی اجازت کی منتظر ہے، بھارتی ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی۔اس حوالے سے انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں، حکومت سے ہاں یا ناں چاہیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے شکست پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف مایوس

شیلندرا یادیو نے کہا کہ آخری مرتبہ 2014ء میں باہمی سیریز کے لیے پاکستان گئے تھے، 2018ء میں حکومت نے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی تھی جبکہ 2023ء میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومتی فیصلہ منظور ہو گا بس ہمیں وضاحت چاہیے۔

واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔