پنجاب بھر کے دفاتر میں آدھے عملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد حسین)سموگ نے پنجاب بھر میں معمول زندگی کو درہم برہم کردیا ،حکومت نےدفتروں کے50 فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا،ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے تمام سیکریٹریز، سربراہان کوہدایت جاری کردیں۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامدکی جانب سےجاری مراسلے میں کہاگیا ہےکہ دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، 50فیصد اسٹاف گھروں سےکام کرنےکا پابند ہوگا، مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنی ہوں گی۔
ضرورپڑھیں:لاہور زہریلے دھویں میں گم،پنجاب اور خیبر پی کے میں بھی دھند،نئی پابندیاں عائد ،موٹرویزبند
مراسلے کےمطابق دفاتر آنےوالے افرادکار پول ان کرنے کےپابند ہوں گے،فیصلے کا اطلاق پنجاب کےتمام سرکاری، نیم سرکاری،خودمختار اداروں پر ہوگا،ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج اسموگ بڑھا رہا ہے، سڑکوں پرٹریفک کم کرنے کے پیش نظرفیصلہ کیا گیا،50 فیصدعملےکو آن لائن کرنے کے فیصلے کا فوری اطلاق کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک عام ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) لیول 0 سے 50 ہے جسے صحت کیلئے اچھا سمجھا جاتا ہے تاہم دیگر AQI لیولز ہیں جو انسانی صحت کیلئے خطرناک بھی ہوسکتے ہیں،51 سے 100تک انسانی کیلئےمعتدل پسند جس کا مطلب ہے کہ ہوا کا معیار قابل قبول ہے لیکن کچھ لوگوں کو صحت کی معتدل پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،101سے 150تک حساس گروپوں کے لیے غیر صحت بخش، جس کا مطلب ہے کہ حساس گروپوں کے ارکان صحت کے اثرات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
151 سے 200غیر صحت مند ہوا جس کا مطلب ہے کہ ہر کوئی صحت کے اثرات کا تجربہ کرنا شروع کر سکتا ہے،201 سے 300بہت غیر صحت بخش جس کا مطلب ہے کہ ہر شخص صحت کے زیادہ سنگین اثرات کا سامنا کر سکتا ہے۔
301 سے 400خطرناک جس کا مطلب ہے کہ ہنگامی حالات کی صحت کی وارننگ اور پوری آبادی کے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے، AQI کی سطح رنگوں سے منسلک ہوتی ہے، جس میں اچھے کیلئے سبز، اعتدال پسند کیلئے پیلا، حساس گروپوں کیلئے نارنجی،غیر صحت مندکیلئے سرخ، بہت غیر صحت مندکیلئےجامنی، اور مضر صحت کیلئےمیرون ۔