( کاوش میمن)سونے کی قیمت میں زبردست کمی،فی تولہ سونا7 ہزار روپے سستا ہو گیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی، دس گرام سونا 6 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 77 ڈالر کمی سے 2593 ڈالر کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ایک تولہ سونا 1300 روپے کمی سے 2 لاکھ 77ہزار 500 روپے کا ہوا تھا جبکہ دس گرام سونا 1115 روپے کمی سے 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے کا ہوا، اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 3300 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فی کلو قیمت میں حیران کن کمی،مرغی سستی ہو گئی