گلگت کوسٹر حادثہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس

Nov 12, 2024 | 18:24:PM
گلگت کوسٹر حادثہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے گلگت بلتستان میں کوسٹر  حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ،انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق 5خواتین سمیت 7افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،استور سے چکوال کیلئے باراتیوں کو لیکر جانے والے کوسٹر تھلیچی کے مقام پر دریا برد ہوگئی ہے جس میں 18 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں لاپتہ افراد کی لاشیں نکالنے کے لئے دریائے سندھ میں تلاش کا کام جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں جا گری ، 2 افراد جاں بحق ، 22 لاپتہ