سربراہ پاک بحریہ سےمراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشن(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر ے نےخطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کرینگے: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط