دلہاسمیت 26افرادجاں بحق، دلہن شدید زخمی،کوسٹر حادثے کی سرکاری رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلگت کے علاقے میں پیش آنے والے اندوہناک حادثے کی سرکاری رپورٹ حکام کو پیش کیا گیا، حادثے میں دلہا سمیت 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دلہن سمیت کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت کے علاقے تھلیچی کے مقام پر بارارتیوں سے بھری کوسٹر حادثے میں 26 افراد جاں بحق ہوئےہیں،کوسٹر حادثے میں جاں بحق خواتین سمیت 14 افراد کی میتیں دریا سندھ سے نکالی گئی ہیں، حکام نے کہا ہے کہ کوسٹر حادثے میں جاں بحق 12 افراد لاپتہ ہیں جن کی میتیں دریا سندھ میں تلاش کی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کوسٹر حادثے میں دلہا عامر عباس سکنہ چکوال ماں اور بھائی سمیت جاں بحق ہوئے ہیں،کوسٹر حادثے میں دلہاجاں بحق جبکہ دلہن کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،باراتیوں کو لیکر جانے والی کوسٹر میں 27 مسافر سوار تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت کوسٹر حادثہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس